سرینگر// گزشتہ3دنوں کے دوران مقامی لوگوں سمیت 35ہزار سے زیادہ سیاحوں نے باغ گل لالہ کادورہ کیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیولپ گارڈن کو عوام کے لیے کھولے جانے کے پہلے تین دنوں میں 35228 لوگوں نے یہاں باغ کا دورہ کیا۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 23مارچ کو افتتاح کے پہلے دن کل 11143 سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا، جن میں 4391مقامی، 6751 قومی اور ایک بین الاقوامی سیاح شامل ہیں۔اعداد شمار میں مزید کہا گیا کہ 24 مارچ کو کل 10824 سیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا جن میں 3721 مقامی، 7101 قومی اور دو بین الاقوامی سیاح شامل ہیں۔حکا م نے بتایا25 مارچ کو کل 13261 سیاح باغ میں آئے جن میں 5740 مقامی، 7514قومی اور 7 بین الاقوامی سیاح شامل تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ باغ کو 23 مارچ کو چیف سیکریٹری اے کے مہتا نے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کھولا تھا۔جبکہ حکام نے بتایا دن بدن یہاں سیلانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جہاں ہر روز لوگ مقامی و غیر مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد باغ گل لالہ کا دورہ کر رہے ہیں ۔