جموں//بالآخر جموں روپ وے کا ٹرائل شروع ہو گیا،باغ باہو سے مہا مایا مندر تک شروع کئے گئے اس روپ وے کی کل لمبائی 1.70کلو میٹر ہے جب کہ اس پر 70کروڑ روپے خرچ آیا ہے ۔ شروع میں دو کیبن لگائے گئے ہیں جب کہ اس حصہ میں 12کوچ لگائے جانے کی صلاحیت ہے ۔ پونے دو کلو میٹر لمبا راستہ طے کرنے کے لئے 7ٹائور نصب کئے گئے ہیں۔ ٹرائل کے آغاز پر وزیر مملکت پریہ سیٹھی، وائس چیئر میں کیبل کار کارپوریشن سید باری اندرابی، ایم ڈی کارپوریشن شمیم احمد وانی اور دیگران موجود تھے۔ وزیر مملکت نے اس موقعہ پر بتایا کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی سرکار لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے نبھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، وزیر سیاحت تصدق مفتی کی دیکھ ریکھ میں کارپوریشن کے انجینئروں نے نہایت ہی مشقت سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے شروع ہونے سے سیاحوں کو جموں کی طرف سے راغب کیا جاسکے گا۔
باغ باہو روپ وے کاآغاز
