باغبانی پروجیکٹ: وقت پر مکمل کرنے کی صوبائی کمشنر کی ہدایت

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے ایک میٹنگ میں باغبانی شعبے کے کام کاج کاجائزہ لیتے ہوئے آفیسران کو محکمہ کے تحت جاری تمام پروجیکٹوں کی مقررہ وقت میں عمل آوری کی تکمیل پر زوردیا۔صوبائی کمشنر اس سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں ترقیاتی کمشنرسرینگر ،ناظم باغبانی ا ورمحکمہ کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے آفیسران کو سروے رپورٹ فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی اوررپورٹ کو سوموار تک صوبائی کمشنر کے دفتر کو پیش کرنے پر زوردیا۔انہوںنے مزید کہا کہ رپورٹ کی تکمیل باغبانی شعبے کے لئے انتہائی اہم ہے اورا س سے اس شعبے کی ترقی اورفروغ کے لئے نقشہ راہ کو ترتیب دیاجاسکتا ہے۔