باغات کالونی سربل بڈن رفیع آباد بجلی سپلائی سے محروم | لوگوں کو مشکلات کا سامنا ، گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل

ؓ بارہمولہ//رفیع آبادبارہمولہ کا باغات کالونی سربل بڈن علاقہ ابھی تک بجلی سپلائی سے محروم ہیںجس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو دور جدید میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باغات کالونی سربل بڈن جوکہ ایک نئی بستی ہے جس میں دس کے قریب رہائشی مکانات قائم ہیں لیکن وہ ابھی تک برقی روسے محروم ہیں ۔ ایک مقامی شہری محمد اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اگر چہ وہ پہلے بڈن گائوں میں ہی رہائش پذیر تھے جس کے بعد کئی کنبے تین سال قبل یہاں منتقل ہوگئے لیکن محکمہ بجلی استعمال کئے بغیر ہی بلیں ارساںکر رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر چہ محکمہ نے کئی علاقوں میں نئے بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیں نصب کی ہیں تاہم انہیںنظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ  سے مطالبہ کیاکہ انہیںبجلی سپلائی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ پی ڈی ڈی کے سپرانٹنڈنٹ انجینئرشمالی کشمیر منیر احمد نے اس سلسلے میںکشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس کالونی کی لائین کو میوہ باغات کے بیچوں بیچ لینے میں باغ مالکان اعتراض کررہے ہیں جس کی وجہ سے اس کالونی کو ابھی تک بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاسکی ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس کالونی کیلئے بہت جلد علیحدہ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا ۔