سرینگر//ڈی ایس پی آفس صدر میں پولیس عوامی دربار کا انعقاد کیاگیا ۔ ایس ڈی پی او صدر کی صدارت میں چوکی آفیسر چھانہ پورہ سرینگر کے ہمراہ پولیس پبلک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں علاقے کے معزز شہریوں کے علاوہ ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء سے پولیس تعلقات کو بہتر بنانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس آفیسر نے شرکا ء پر زور دیا کہ علاقے میں ٹریفک کی نقل و حرکت کو بہ آسانی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کیا جائے ۔ میٹنگ کا مقصد کمیونٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت میں آسانی پیدا کرنے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کے لئے منعقد کی گئی تاکہ پولیس اور عوامی کو آپس میں خوشگوار تعلقات قائم ہوجائے۔ (کے این ایس)
باغات میں پولیس عوامی دربار کا انعقاد
