سرنکوٹ// کورٹ کمپلیکس سرنکوٹ میں 26 نومبر کی مناسبت سے یوم آئین منایا گیا۔اس موقعہ پر تمام وکلاء نے تقریب میں شرکت کی۔اس دوران پروگرام کی سربراہی ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ سرنکوٹ سرفراز نواز کررہے تھے۔واضح رہے کہ 29 نومبر 1949 ءکے دن ہندوستانی آئین کو منظوری دی گئی تھی جو بعد میں 26 جنوری 1950ء کو نافذ کیا گیا تھا جسے ہر سال پورا ملک یوم جمہوریہ کے نام سے مناتا ہے۔اس موقعہ پرتقریب میں نظامت کے فرائض ایڈوکیٹ ممتاز شاہ نے انجام دیئے۔مقررین نے دستور ہند کے پس تاریخ اور شہریوں کے لئے اس کی افادیت کو بیان کرتے ہوئیکہا کہ ملک کے قانون کی بالادستی سب سے اہم ہے اور قوانین کی پاسداری کرنا تمام شہریوں کے لئے فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی قانون انسانی حقوق کی پاسداری کی ضمانت دیتا ہے اور قانون کے جانکاروں پر یہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ شہریوں کو ضابطہ قوانین کے تحت انصاف دلانے میں اہم رول ادا کر یں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ ہمیشہ سے ہی انسانی حقوق کی پاسداری میں پہل کرتی ہے لہذا تمام شہریوں کو عدلیہ اور قانون کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔
بار ایسوسی ایشن سرنکوٹ نے یوم آئین منایا
