بارہمولہ کے کئی علاقوں میں تیزبارش،طوفانی ہوائیں اور ژالہ باری

بارہمولہ //تیزبارش،طوفانی ہوائوں اور ژالہ باری نے ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی جس کے سبب لوگوں میں خوف و دہشت او ر سرا سیمگی پھیل گئی ۔تفصیلات کے مطابق سنیچر کو ضلع بارہمولہ کے سرحدی تحصیل بونیار کے کئی علاقوں میں جن میںپہلی پورہ ۔ زہن پورہ ،ناگہ ناڑی ،مزگام ،گانٹہ مولہ پیرنیا کے علاوہ کئی علاقے شامل ہیں،میں تیزبارشوں اور طوفانی ہوائوںسے کئی مکانوں کے چھتیں اُ ڑگئیں جبکہ کئی جگہوں پر درخت مکانوں کے چھتوں پر اکھڑ گئے جس کی وجہ سے بیشتر مکانوں کے چھتیں تبا ہ ہو گئے ہیں ۔ غلام حسن خان نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سنیچر کے روز گرج چمک کے ساتھ ساتھ شدید بارشیں ہوئیں اور دیکھ تے ہی دیکھتے بارشیوں  اور طوفانی ہوائوں  نے شدت اختیار کی جس کی وجہ سے ہر سو خوف و  دہشت کا سماں پیدا ہوا ۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اجارہ پہلی پورہ میں طوفائی ہوائوں کی شدت اتنی تھی کہ مشتاق احمد شیخ نامی شہری کے دو مزلہ مکان کے چھت پر بیک وقت چار سفیدے کے درخت  اکھڑ کے گر گئے جس کی وجہ سے مکان کی چھت بری طرح سے تبا ہ ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان علاقوں میںتیزبارش،طوفانی ہوائوں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کوبھی کافی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔