بارہمولہ کے کئی دیہات پینے کے پانی سے محروم

بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے کئی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔ ہاری نار پٹن ،چکلوہ رفیع آباد ،نارواواور ٹنگمرگ میں پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور لوگ ندی نالوں کاناصاف پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ ہاری نار پٹن کے ایک باشندے نثار احمد نے بتایا کہ پانی کی شدید قلت سے علاقے میں ہاہاکار مچی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی بارمتعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں ملا ۔مقامی آبادی نے کہا کہ علاقہ میں نصف صدی پہلے بچھائی گئی پائپ لائن ناکارہ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں اگرچہ ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے لیکن وہ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ اس طرح دس فیصد آبادی کو ہی پانی حاصل ہوتا ہے۔ نارواو کے ایک شہری مشتاق احمد نے بتایا کہ اُن کے علاقے میںکئی سکیموں پرکام شروع کیا گیا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر ادھورا ہی چھوڑا گیا جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ مقامی لوگوںنے متعلقہ وزیر سے مطالبہ کیا کہ وہ زمینی سطح پر صورتحال کا جائیزہ لیں اور لوگوں کو پینے کا صاف پانی فرہم کرنے کیلئے فوری طور پر قدامات کریں۔