بارہمولہ کے بیشتر راشن گھاٹ خالی

 بارہمولہ //ضلع بارہمولہ کے بیشتر راشن گھاٹوںپر راشن کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق ضلع بارہمولہ کے پٹن ،ٹنگمرگ ،سوپور ، رفیع آباد ،اوڑی، شیری نارواو ،کنڈی،حاجی بل ،کریری اور بونیار کے درجنوں دیہات میںراشن گھاٹ خالی ہیںاورلوگوں کو سردیوں کے ان ایام میں راشن مہنگے داموں بازار سے خریدنے پرمجبور کیا جارہا ہے ۔ایک مقامی شہری ریاض احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ راشن کی عدم دستیابی سے لوگ بازار سے مہنگے داموں راشن خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں اور گراں بازاری کرنے والے لوگ غریب عوام کو دو دو ہا تھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ ان علاقوں کے راشن کھاٹوں پر راشن دستیاب رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔