بارہمولہ کونسل کی چیئر پرسن کا عہدہ آزاد خاتون اُمیدوار کے حق میں

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں ضلعی کونسل عہدیداروں کے انتخاب میں آزادخاتون اُمیدوار نے کونسل کے چیئر پرسن عہدے پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ نائب چیئر پرسن کا عہدہ پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار ثنا اللہ کے حق میں گیا۔
مذکورہ کونسل پر 8فروری کو انتخابی عمل ملتوی کیا گیا تھا کیونکہ گپکار اتحاد کے اُمیدوار ووٹنگ کیلئے نہیں آئے تھے۔
اس کونسل پر پیپلز کانفرنس کے پاس تین اوراپنی پارٹی کے پاس دو اُمیدوار ہیں جو ایک آزاد اُمیدوار مظفر ڈار کے ساتھ صفینہ بیگ کی حمایت کررہے تھے۔
اس کے علاوہ اس کونسل میں نیشنل کانفرنس کے دو، پی ڈی پی کے دو، کانگریس کے دو اور ایک آزاد اُمیدوار عرفان حفیظ لون شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صفینہ نے مجموعی طور پر دس ووٹ حاصل کرلئے جبکہ اُس کے حریف پی ڈی پی کی قراة البشیر کوصرف چار ووٹ حاصل ہوگئے۔
نائب چیئر مین عہدے کیلئے ثنا اللہ اور عرفان کے مابین مقابلہ سات سات سے برابر رہا جس کے بعد قرہ اندازی کے ذریعے نائب چیئر مین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔