بارہمولہ کا19برس کا نوجوان لاپتہ | اہل خانہ پریشان ، عوام سے تعاون طلب

بارہمولہ// اُشکورہ بارہمولہ کا ایک 19 سالہ نوجوا ن گزشتہ نو روز سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میںاُس کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں ۔  ادھرنوجوان کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کو واپس آنے اور عام لوگوں وپولیس سے اپیل کی کہ وہ اُسے تلاش کرنے میںاُن کی مدد کریں۔  اہل خانہ کے مطابق زیہان جاوید ڈار ولد جاوید احمد ڈار ساکنہ اُشکورہ گزشتہ ماہ 23 اگست سے لاپتہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زیہان سراج العلوم ہیلو اماں صاحب شوپیاں میں اسلامی تعلیم حاصل کر رہا تھا، جہاں سے وہ 23 اگست کو لاپتہ ہوگیا اور اس کے بعد ان کا اُس سے رابطہ بھی ختم ہو ا۔ اہل خانہ نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے اپنے رشتے داروں اور اس کے دوستوں کو فون بھی کیا، تاہم زیہان کا کہیںکوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ اہل خانہ نے اس سلسلے میں پولیس تھانہ بارہمولہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لاپتہ نوجوان کے بارے میں کچھ معلومات ہیں تو وہ  ان نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں9419039085 ، 8825091321 ۔