بارہمولہ کاایک لیکچرر ’ ’نوجوان سائنسدان ایوارڈ‘‘ سے سرفراز

 بارہمولہ //بارہمولہ کے ایک لیکچرر ڈاکٹر وسیم اکرم زرگر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے الٰہ آباد میںمنعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران نوجوان سائنسدان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر وسیم کا تعلق قصبہ بارہمولہ سے ہے اور انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ انہوں نے 15 تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔ اس وقت ڈاکٹر وسیم گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں لیکچرر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔