بارہمولہ میں2نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار

بارہمولہ //پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے ضلع بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا جن میں ترال کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے بتایا کہ عرفان احمد گنائی ولد محمد رمضان گنائی ساکن حجام محلہ رٹھسونہ ترال کو فورسز کی ایک ناکہ پارٹی نے  بارہمولہ اوڑی شاہراہ پر گرفتار کیا  ،جس کے قبضے سے ایک گرینیڈ بھی برآمد کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے مذکورہ بالائی ورکر غزوت الہند نامی تنظیم سے وابستہ تھا اور یہ باقی جنگجو ئوں کے ساتھ اوڑی میں جنگجویانہ حملہ انجام دینے کے فراق میں تھے ۔  پولیس تھانہ شیری میں اس معاملے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر  39/2018انڈر سکشن13 ULA ایکٹ  کے تحت کیس درج کیا گیا ۔ادھر فورسز نے عبدالماجد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن اقبال کالونی پٹن کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔وہ اپنے ساتھیوں سے ملنے کیلئے کار زیر نمبر DL9CM0213میں سوارتھا کہ فورسز نے اُسے گرفتار کیا ۔ جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ دوسری ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے ضبط کی گئیں۔