بارہمولہ //بارہمولہ میں جمعہ کو سکھ برادری نے گرونانک دیو جی کا 549 یوم پیدائش (گرو پورپ )بڑے ہی جوش وخروش و مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا ۔اس موقع سکھ عقیدت مندوں کی خاصی تعدادنے ضلع کے گورو وار چھٹی پادشاہی میں حاضری دی اور ریاست کے امن و امان کیلئے پرارتھناکی۔ اس موقع پر فوج کی15ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اے کے بھٹ نے گوردوارے میں حاضری دی اور سکھ برادی کو مبارکباد پیش کی ۔
بارہمولہ میں ’گروپورب‘ عقیدت کے ساتھ منایا گیا
