بارہمولہ میں کمین گاہ کو تباہ کا دعوی

بارہمولہ // بارہمولہ میں پولیس نے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم نے کہا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کی 176 اور 53 بٹالین نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر شر پورہ اور ناری بل بارہمولہ میں تلاشی کارروائی کے دوران جنگجوئوںکی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمین گاہ سے 2 یو بی جی ایل گرینیڈ ، ایک چینی گرینیڈ ، کچھ ادویات، ایک کمبل اور کچھ دستاویزات برآمد کئے گئے ۔اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر زیرنمبر 53/20 US 4/5 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔