بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار:پولیس کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
بارہمولہ// پولیس نے پیر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزم توحید احمد ہارون ولد مرحوم خضر محمد ساکنہ ڈیلینا گھاٹ، بارہمول کو بارہمولہ پولیس، فوجی کی 46آر آر، 53بٹالین سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کی مشترکہ ٹیم نے جھامہ کراسنگ بارہمولہ کے قریب ایک چوکی سے گرفتار کیا۔ 

 

پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے ایک پستول، پستول میگزین، 9 ایم ایم پستول کے نو زندہ راؤند برآمد ہوئے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ عسکریت پسند نے “بارہمولہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں دہشت گردانہ سرگرمیاں انجام دینے کے ارادے سے” اسلحہ گولہ بارود حاصل کیا تھا۔

 

پولیس تھانہ بارہمولہ میں آرمز اینڈ یو اے (پی) ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔