بارہمولہ میں فٹ بال ٹورنامنٹ شروع

سوپور ، // بارہمولہ میں کل سے انڈر 19 انٹر اسکول ڈسٹرکٹ لیول فٹ بال ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اور سپورٹس آفیسر بارہمولہ کے زیر اہتمام شروع ہوا جس میں 468 کھلاڑی حصہ لے رہے تھے۔ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈی سی) بارہمولہ محمد احسن نے جی ڈی سی سپورٹس گراؤنڈ میںفٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ضلع بارہمولہ کی کل 36 ٹیمیں اس چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔اے ڈی سی نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس صحت مند طرز زندگی کا باعث بنیں گے ۔نمائشی میچ جو بی ایچ ایس ایس سوپور بمقابلہ بی ایچ ایس ایس بارہمولہ اور ایچ ایس ایس بونیار اور ایچ ایس ایس چندیلورا کے درمیان کھیلا گیا ۔