سرینگر//فوج کی 19 انفنٹری ڈویڑن کے جی او سی میجر جنرل راجیش سیٹھی نے ہفتے کوضلع بارہمولہ میں سائیکلنگ کلب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ چنار نوجوان کلب کی مہم سال 2016 میں شروع کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم بھارتی فوج، او این جی سی سی ایس آر اور ایک این جی او نے مشترکہ طور شروع کی تھی۔
موصوف جی او سی نے کہا کہ اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے آج میں سائیکلنگ کلب کا افتتاح کر رہا ہوں جو میرے لئے ایک عزت افزائی کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایک شاندار کھیل ہے جس سے ہماری جسم کے جوڑوں پر بہت کم اثر پڑتا ہے۔