بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر کے بٹ پورہ علاقے میں ایچ ٹی وائر کی مرمت کے دوران شدید زخمی ہونے والے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کا ایک عام مزدور اتوار کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایک ملازم جس کی شناخت وسیم احمد میر ولد غلام محمد میر ساکن دیوبگ کنزر کے طور پر ہوئی ہے، بٹ پورہ میں بجلی کی سپلائی کو ٹھیک کرتے وقت شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تاہم وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور قانونی طبی کارروائیوں کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی جائے گی۔