بارہمولہ میں خواتین کی سائیکل ریلی شوکت علی اسٹیڈیم سے شروع ہوکر اوڑی میں اختتام پذیر

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// نورِ رفتار 2023خواتین کی سائیکل ریلی کو شوکت علی اسٹیڈیم بارہمولہ سے اتوار کوجھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ اس سالانہ تقریب کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام فوج نے کیا تھا اور اس میں بارہمولہ ضلع کی لڑکیوں نے شرکت کی۔ 75 خواتین سائیکل سواروں نے سائیکلنگ ریلی نکالی اور بارہمولہ سے کمان امان پوسٹ، اوڑی تک سائیکل چلا کر جموں و کشمیر کے دشوار گزار علاقے میں 75 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔سائیکل ریلی کمان پوسٹ پر اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء اور مقامی لوگوں کی طرف سے شاندار ردعمل کا اظہار کیا۔ اعلیٰ فوجی اور معززین نے اپنی موجودگی سے اس موقع پر خوب داد دی۔ عمر کی دو کیٹیگریز میں پانچ انعامات دئے گئے اور انڈر 16 کیٹیگری میں فاتح ثانیہ راشد تھیں جبکہ 16 سال سے زائد عمر کی کیٹیگری میں مہک مستخ نے جیتا۔یہ تقریب مقامی لوگوں کے ساتھ ہندوستانی فوج کے قریبی انضمام کی علامت ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اس کی کوششوں پر روشنی ڈالتی ہے۔ سائیکل سواروں نے کشمیر اور ہندوستانی فوج کے ساتھ گہرے رشتے کو آگے بڑھانے کیلئے اگلے سال بڑی تعداد میں واپس آنے کا عزم کیا۔