بارہمولہ میں ایل او سی پر فوجی اہلکار کی موت نان آپریشنل: فوج کی وضاحت

سری نگر// فوج نے واضح کیا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی اہلکار کی چار روز قبل واقع ہونے والی موت کسی آپریشن کے دوران نہیں ہوئی تھی۔ فوجی اہلکار کی موت واقع ہونے کی اصلی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قبل ازیں بعض اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ اوڑی سیکٹر میں 29 جنوری کو جنگجوو¿ں کے ساتھ ایک تصادم آرائی کے دوران سپاہی نکھل دیامہ ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ مہلوک فوجی اہلکار راجستھان سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 13 جنوری کو ہی چھٹیوں کے بعد واپس ڈیوٹی جوائن کی تھی۔
ایک فوجی عہدیدار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ایل او سی پر ڈیوٹی کے دوران 29 جنوری کو قریب ڈیڑھ بجے دن سپاہی نکھل دیامہ کو مردہ پایا گیا اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ متوفی فوجی اہلکار کی موت کسی آپریشن کے دوران واقع نہیں ہوئی تھی۔