بارہمولہ میں آگ ، پرانے ضلع اسپتال کی ایک عمارت خاکستر

 بارہمولہ//شمالی قصبہ بارہمولہ میں اتوار کو آتشزدگی کی واردات میں پرانے ضلع اسپتال کی ایک عمارت خاکستر ہوئی جس کے نتیجے میں قصبہ کے بازاروں میں افراتفری کا ماحول  پیدا ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق مین چوک کے نزدیک دریائے جہلم کے کنارے پر واقع پرانے ضلع اسپتال کی مین بلڈنگ سے اتوار کوبعد دوپہراچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے اور آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کی وجہ سے وہاں موجود ہزاروں روپے کا سازو سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ اس دوران فائیر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی میں جُٹ گئیں اور آگ پر قابو پالیاتاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور واضح نہیں ہوسکی ۔