بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ میں جمعہ کے روز اُس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب بانڈی پورہ کے دو بھائی دریائے جہلم میں ریت نکالنے کے دوران کشتی الٹنے سے غرقاب ہو گئے۔ ہلال احمد ملہ اور اس کا بھائی نصیر احمد ملہ پسران منظور احمد ملہ ساکن لارواگھاٹ بانڈی پورہ جمعہ کی صبح ساڑے چھ بجے جٹی خواجہ باغ علاقے میں ایک کشتی پر سوار ہو کر ریت نکال رہے تھے کہ اس دووران کشتی الٹ گئی اور دو نوں مزدور بھائی غرقآب ہوئے ۔ اس دوران مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر دونوں بھائیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو پریشن شروع کیا۔ جس کے بعد جمعہ شام دیر گئے ایک بھائی ہلال احمد ملہ کی لاش برآمد کر لی گئی تاہم دوسرے بھائی کی تلاش جاری تھی ۔ پولیس نے کہا ہے کہ ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے دوسرے بھائی نصیر احمد ملہ کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ غرقآب ہوئے بھائی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کیا ہے ۔
بارہمولہ میں المناک حادثہ
