بارہمولہ// قصبہ بارہمولہ سے اوڑی تک تقرےباً 48کلو مےٹر بارہمولہ ۔مظفرآباد شاہراہ کی حالت ناگفتہ بہہ ہے اور ےہ شاہراہ کئی مقامات پر دھنسنے لگی ہے اس کے ساتھ ساتھ کافی خستہ بھی ہوچکی ہے جس کے نتےجے مےںشاہراہ کوکئی جگہوں پر بند ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ اس صورت حال کے پےش نظر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپوٹروں مےں تشوےش کی لہر ڈوڑ گئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہمولہ ۔مظفرآباد شاہراہ پر کئی جگہوں پر دراڑےں پڑی ہےں جو دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔لےکن بیکن حکام کے ساتھ ساتھ سول انتظامےہ ان بڑے شگافوں کو نظر انداز کررہی ہے۔ےہاں ےہ بات قبل ذکر ہے کہ اس شاہراہ کی کوئی متبادل سڑک بھی نہےں ہے۔جس کی وجہ سے شاہراہ دھنس جانے کے صورت مےں ٹرےفک کئی روز تک معطل رہ سکتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ جےو مواصلاتی کمپنی نے بھی اس شاہراہ پر اپنی لائن بچھانے کےلئے کھدائی کی تھی تاہم ابھی بھی شاہرہ پر کئی جگہوں پر بڑے بڑے گڑھے موجود ہےں جو لوگوں کےلئے کبھی بھی خطرہ بن سکتا ہے ۔اےک مقامی ڈرائےور فاروق احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ دانکھن کے مقام پر درےائے جہلم کے بالکل قرےب سے گذرتی سڑک پر بڑی بڑی دراڑےں مسافروں اور ڈرائےوروں کو خوف زدہ کرتی ہےں ۔ انہوں نے بتاےا کہ گانٹہ مولہ کے قرےب 67کلو مےٹر پر اےک چشمہ کا پانی جو کہ دررےائے جہلم مےں جاگرتا تھا ۔اب ےہ پانی بھی سڑک کے نےچے جمع ہو رہا ہے ۔جس سے سڑک پر دراڑےں پڑگئی مےں ۔نوشہرہ کے مقام پر بھی نزدےکی چشموںکا پانی سڑک مےں ہی جذب ہوتا ہے جس کی وجہ سے سڑک دھنسنے کا خطرہ ہے ۔مقامی لوگوں نے حکومت اور بےکن حکام سے سڑک کی طرف دھےان دےنے کا مطالبہ کےا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال خانپورہ کے قرےب شےلہ پتری مندر کے نزدےک سو مےٹر سے زےادہ سڑک دھنس گئی تھی ۔ جس کی وجہ سے ےہ شاہراہ کئی روز تک ٹرےفک کی نقل و حمل کےلئے بند رہی تھی۔
بارہمولہ مظفرآباد شاہراہ کی حالت ناگفتہ بہہ، ٹرانسپوٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا
