بارہمولہ قصبہ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھےر جمع

بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ کے کئی اہم مقامات پر گندگی اور غلاظت کے ڈھےرجمع پونے سے ہر طرف بدبو آرہی ہے ۔جس کی وجہ سے راہگےروں اور دوکانداروں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنرل بس اسٹےنڈ، اولڈ اسپتال، اولڈ ٹاون ،خانپورہ ،خواجہ باغ کے علاوہ دریاے جہلم کے کناروں پر غلاظت کے ڈھےرجمع ہیں اور اگر چہ انہوں نے ان شکا ےات کو کئی بار انتظامےہ اور مےونسپل کمےٹی کے افسران کی نوٹس مےں لایا ۔لےکن اُنہوں نے اس کی طرف کوئی دھےان نہےں دےا۔جس کے نتےجے مےں قصبے میں بدبو سے پورا ماحول متاثر ہوا ہے۔ اےک مقامی دوکاندار محمد سلےم نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ جنرل بس اسٹےنڈمےں تعمےر کئے گئے بےت الخلاءکا ڈرےنج نظام بھی مفلوج ہے ۔ جس کی وجہ سے رہاگےروں اور دوکانداروں کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔مقامی دکانداروں نے انتظامےہ اور مےونسپل کمےٹی کے افسران سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ ترجےحی بنےادوں پر صفائی عمل مےں لائےں بصورت دےگر انہےں احتجاج کرنا پڑےگا۔