بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں دھماکہ خیز مواد برآمد

سری نگر// سکیورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں سری نگر – بارہمولہ شاہراہ پر پیر کی صبح دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پٹن میں سری نگر – بارہمولہ شاہراہ پر پیر کی صبح سکیورٹی فورسز کی ایک روڈ اوپنگ پارٹی نے کچھ دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں کوئی نقصان پہنچائے بغیر اس مواد کو ناکارہ بنایا۔