بارہمولہ:جہلم سے دوسری لاش بھی برآمد

 
بارہمولہ//نثار احمد ملہ جو اپنے بھائی ہلال احمد ملہ کے ساتھ جمعہ کو شمالی کشمیر کے خواجہ باغ بارہمولہ میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے تھے، کی لاش آج صبح برآمد کی گئی ہے۔
 
  گزشتہ روز ہلال احمد کی لاش دریا سے نکال لی گئی تھی جب کہ ان کے بھائی کی لاش نہیں مل پائی تھی۔
   
واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے دو بھائی کل ریت سے بھری کشتی کے الٹنے سے ڈوب گئے تھے۔جنہیں بازیاب کر لیا گیا ہے۔
  
  پولیس نے تمام ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔