سرینگر// کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شوپیان میں فورسز کے ہاتھوں دسویں جماعت کے ایک طالب علم نعمان اشرف بٹ ساکن بلسویاری پورہ کولگام کی ہلاکت اور ایک 20ماہ کے بچے حبا نثارساکن کاپرن سمیت20افراد کوزخمی کرنے اور جاں بحق ہوئے 6جنگجوئوں کی نعشوں کوحاصل کرنے کیلئے پولیس لائنز شوپیان میں مقامی لوگوں کی چھ موٹر سائیکلوں کونذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے حقوق انسانی کی بدترین پامالی سے تعبیر کیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن نے بین الاقوامی برادری کے مہذب ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ غفلت کی گہری نیند سے بیدار ہوکر بھارتی فورسزکو کشمیریوں کا قتل عام کرنے سے روکیں۔بار نے کہا کہ کشمیر کے معصوم لوگوں کو گولیوں اور پیلٹ سے ہلاک کرنے سے حکومت ہند لوگوں کو ہمیشہ کیلئے خاموش کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی اور اُسے مسئلہ کشمیر کو کشمیری لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہی ہوگا۔بار نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے26نومبرسوموار کو دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے بار ممبران سے درخواست کی کہ وہ 26نومبر سوموار کو بھارتی فورسزکے ہاتھوں معصوم کشمیری عوام کی ہلاکتوں کیخلاف عدالت کے کام کاج سے پرہیز کریں۔
بارنے ہڑتال کال کی حمایت کی
