بارش نے کھولی محکمہ تعمیرات عامہ کی پول

گول// دوروز سے لگا تار بارشوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کی پول کھول کر رکھ دی ہے ۔ جہاں محکمہ تعمیرات عامہ یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ گول سب ڈویژن میں بہتر تعمیر و ترقی ہو رہی ہے اور انتظامیہ بھی یوم جمہوریہ کے موقعہ پر اس محکمہ کو ماڈل سے نوازتا ہے لیکن انتظامیہ زمینی صورتحال سے کیوں نا واقف ہے کیا انتظامیہ صرف زبانی خرچی اور کاغذی خرچوں پر ہی دھیان دیتی ہے یا انتظامیہ کے سامنے کو سڑکوں کی حالت ابتر ہے اس کی طرف بھی دیکھتی ہے ۔ آنکھ بندکر چلنے والی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پہلے زمینی سطح کی صورتحال کی طرف ایک نظر دوڑائی جائے تا کہ جو سڑکوں کی حالت ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے انصاف کیا جا سکے ۔ سب ڈویژن گول میں تمام سڑکوں کی حالت ابتر ہے اورگزشتہ دوروز سے لگا تار بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو سڑک عبور و مرور کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ گول سلبلہ روڈ ، گول بائی پاس پرتمولہ روڈ ، گھوڑا گلی ڈینگام سے زیرو پوائنٹ تک ،دلواہ روڈ، کینٹھہ بدھن روڈ ، جمن روڈ وغیرہ یعنی تمام روڈوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ اور کسی بھی مقام پر آبِ نکاس کے لئے کوئی کام نہیں ہوا ہے ۔اگر چہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ انتظامیہ اور محکمہ سے مطالبہ کیا لیکن ان کی کان پر جوں تک نہی رینگی ۔وہیں اگر دیکھا جائے تو محکمہ جل شکتی برائے نام ہے انہوں نے بھی کام چلائو سرکار کو ہی ترجیح دی ہے ۔ جہاں سے محکمہ کو آسانی لگے گی وہیں سے وہ اپنا کام چلاتا ہے چاہئے اس کام سے دیگر محکموں یا لوگوں کو پریشانی ہی کیوں نہ ہو ۔ آبِ نکاس کی نالیوں میں پینے کے پائپاں بچھائی گئی ہیں جس وجہ سے نالیوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو جاتے ہیں اور سارا پانی سڑکوں پر آتا ہے اور یہ صورتحال بالخصوص بازار اور بازار کے نزدیک سے گزرنے والی گول سلبلہ پر دیکھا جا سکتا ہے ۔ شدید بارشوں کا پانی سڑکوں کے بیچوں بیچ لوگوں کی زرعی اراضی ، رہاشی مکانات میں جاتا ہے جس وجہ سے لوگوں کا کافی نقصان ہو رہا ہے ۔ لوگوں نے گورنر و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گول میں تمام سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور محکمہ کی جانب سے ہر سال سڑکوں کے نام پر خزانہ عامرہ سے کروڑوں کا چونا لگانے کی سی بی آئی کے ذریعے جان کرائی جائے تا کہ خزانہ عامرہ کو لوٹنے سے بچایا جا سکے ۔