بارش نے کسانوں کی محنت پر پانی پھیر دیا

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی اکثر پنچایتوں میں حالیہ دنوں میں ہوئی شدید بارشوں و تیز آندھی کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہیں ۔کسانوں نے بتایا کہ ان کی کئی عرصہ کی محنت پر بارش و آندھی نے پانی پھیر دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں ضلع میں ہوئی بارشوں کی وجہ سے جہاں پسیاں آگئی ہیں وہائیں تیز ہوا اور آندھی کی وجہ سے مکئی ودیگر فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں ۔کسانوں نے بتایا کہ دراج ،راتھر منڈی ،،پیٹلی ،لڑکوتی ،درمن ،پہلواڑ ،ڈانہ ،دریال ودیگر علاقوں میں مکئی کی فصلیں مکمل طورپر تباہ ہو گئی ہیں ۔کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز ہوئی شدید بارش کی وجہ سے ان کی فصلیں پوری طرح سے تبا ہ ہوگئی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کے نقصان کا تخمینہ لگاکر ان کو معاوضہ دیا جائے ۔محمد کبیر ،محمد سلیم ،شیر خان ،محمد خان ،محمد شریف ،عبدالمجید راتھر ودیگران نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کی فصلیں بالخصوص مکئی کی فصل جولائی میں عروج پر تھی تاہم شدید آندھی کی وجہ سے اب وہ مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال کی ٹیمیں تشکیل دی جائے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگا کر ان کو معاوضہ دیا جائے ۔