بارشوں کی پیشگوئی کا پہلا دن

 سرینگر // موسمی ماہرین کی جانب سے 14 سے 17نومبر تک بارشوں کی پیشگوئی کے بیچ منگل کو پوری وادی میں مطلع ابرآلودرہا تاہم اس بیچ کسی بھی علاقے  میں بارش نہیں ہوئی۔ البتہ لیہہ اور کرگل میں اس موسم کی سب سے سرد ترین راتیں ثابت ہوئی ہیں۔ لیہہ میں منفی 6.3ڈگری اور کرگل میںمنفی 2.5ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ پہلے سے ہی 14اور 15ستمبر کو وادی میں ہلکے سے درمیانہ درجہ کی بارشوں کی پیشگوئی کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو ہی وادی میں مغربی ہوائوں نے اپنا رخ کیا ہے جس کے بعد وادی میں مطلع ابر آلود ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ وادی میں صرف سرحدی ضلع کپوارہ ایسا ہے جہاں سوموار اور منگل کی درمیانی رات درجہ حررت منفی 0.7ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دیگر علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں گذشتہ رات کے مقابلے میں بہتر آئی تھی ۔