بارشوں سے مینڈھر و کوٹرنکہ میں فصلیں تباہ

 مینڈھر +کوٹرنکہ //گزشتہ دنوں خطہ پیر پنچال کے دیگر علاقوں کی ہی طرح مینڈھر اور کوٹرنکہ سب ڈویژنوں میں ہوئی شدید بارش و تیز ہوا کی وجہ سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔مینڈھر سب ڈویژن کے کسانوں نے بتایا کہ ہے کہ حالیہ دنوں میں ہوئی بارشوں کی وجہ سے جہاں ان کی زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے وہائیں گزشتہ روز مینڈھر قصبہ کے ملحقہ علاقوں میں ہوئی سخت بارش کی وجہ سے مکئی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔کسانوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہوئی رہی بارش کی وجہ سے ان کی اراضی کےساتھ ساتھ فصلیں ،میوہ جات اور سبزیاں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔اسی طرح سب ڈویژن کوٹرنکہ میں گزشتہ روز بعد دوپہر ہوئی شدید بارش و آندھی کی وجہ سے کئی ایک دیہات میں مکئی کی فصل متاثر ہوئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتا یا کہ سب ڈویژن کے دراج ،پٹیلی ،لڑکوتی ،کراگ موڑا ،ڈانہ ،پہلواڑ ٹھروی ،درمنا ،دریال ودیگر علاقوں میں کئی کی فصلیں متاثر ہوئی ہیں ۔لیاقت علی ،وسیم احمد ،محمد کبیر ،عبدالمجید ودیگر کسانوں نے بتایا کہ ان کی فصلیں مکمل طورپر تباہ ہوگئی ہیں ۔کسانوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ کسانون کے نقصان کا تخمینہ لگاکر ان کا معاوضہ دیا جائے ۔