بادام واری میں پولیس کا چھاپہ

سرینگر//پولیس نے بادام واری میں چھاپہ مار کر 4قماربازوں کو گرفتار کرکے 31ہزار روپے ضبط کئے۔ پولیس سٹیشن لال بازار کے ایس ایچ او نے ایس ڈی پی او حضرتبل کی ہدایت پر بادام واری میں چھاپہ ڈالا اور جوا کھیلتے ہوئے 4جواریوں کو گرفتار کرکے دائو پر لگی 31ہزار روپے کی رقم اور تاش کے پتے ضبط کئے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر16/19درج کرلیا ہے۔