بادامی باغ ہسپتال میں دم توڑ چکے میجر کو خراج عقیدت

سرینگر // فوج نے شمالی کشمیر میں لقمہ اجل بنے میجر کو خراج عقیدت ادا کیاجوبادامی باغ فوجی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔فوجی بیان کے مطابق مذکورہ میجر شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پیر پھسل جانے کے باعث کھائی میں گرکر شدید زخمی ہوا تھا اور اُس کے سینے اور سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں ۔ فوج نے اُسے علاج کیلئے بادامی باغ اہسپتال پہنچا دیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چلا بسا۔بادامی باغ فوجی چھائونی میںایک تقریب کے دوران لیفٹنٹ جنرل کے جے ایس ڈھلن اور چنار کور کے سبھی افسروں اوراہلکاروں نے اُسے خراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران فوج کے ساتھ دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسر ان بھی موجودتھے۔ اترپردیش کے میجر رکاس سنگھ کی عمر 29سال تھی اور وہ2010کو فوج میں بھرتی ہوگئے تھے۔ تقریب کے اختتام پرموصوف کی میت اس کے آبائی گائوں روانہ  کی گئی جہاں اُن کے آخری رسومات پورے فوجی اعزازات سے پورے کئے جائیں گے۔