بادامی باغ میں فوج کی تعزیتی تقریب | جنرل پانڈے کا اہلکارسنجے کمار کو خراج عقیدت

سرینگر// ہندوستانی فوج نے سپاہی سنجے کمار بھٹ کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے 5 فروری 2022 کو فروٹ منڈی پارمپورہ میں  قربانی دی۔ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق بی بی کینٹ میں ایک تقریب پر لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے جی او سی چنار کورسمیت دیگر اعلیٰ افسران نے اس سپاہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ سنجے کمار بھٹ کو فروٹ منڈی کے قریب سڑک پر ایک ٹرک زیر نمبرJK03J-3811 نے پیچھے سے ٹکر مار ا۔ اسے فوری طور پر نورا ہسپتال زینہ کوٹ پہنچایا گیااورابتدائی علاج ومعالجہ کے بعد 92 بیس ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔آنجہانی سپاہی سنجے کمار بھٹ کی عمر 43 سال تھی اور وہ 2006 میں فوج میں شامل ہوئے تھے۔ ان کا تعلق جموں و کشمیر کے جموں ضلع کے مشری والا کیمپ سے تھا اور ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں ہیں۔آنجہانی سپاہی کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی مقام پر لے جایا جائے گا، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ الوداع کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا کہ غم کی اس گھڑی میں فوج سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے وقار اور بھلائی کے لیے پرعزم ہے۔