بادامی باغ میں فوج اہلکار کو خراج عقیدت

سرینگر//فوج نے بادامی باغ چھاونی میں کولگام میں مارے گئے اہلکار کو خراج پیش کیا ۔ بادامی باغ میں ایک تقریب کے دوران لیفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو کور کمانڈر چنار کور اور باقی سبھی جوانوں نے اس موقعہ پر اس اہلکار کو خراج پیش کیا۔ اس موقعہ پر ریاستی حکومت کے کئی اعلیٰ افسروں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔