باجاچک علاقہ میں کمیونٹی ہال کا افتتاح

 جموں /صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے حلقہ انتخاب سچیت گڈھ کے باجا چک علاقہ میں کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا جس سے دیہی ترقی محکمہ نے سی ڈی ایف کے تحت 18لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اس گائوں میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کا مطالبہ کافی عرصے سے التوا میں پڑا تھا اور اس اثاثے کی بدولت لوگ اپنی سماجی تقریبات ا س کمیونٹی ہال میں منعقد کرسکتے ہیں۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جائیداد کو محفوظ رکھنے اور اس کی دیکھ ریکھ کرنے میں اپنا رول ادا کریں۔حکومت کی طرف سے چلائے جارہے ترقیاتی پروگراموں پر نظر گزر رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے شیام لال چودھری نے لوگوں نے کہا کہ انہیں سرکاری کام کاج میں چستی سے شرکت یقینی بنانی چاہیئے تاکہ سرکاری رقومات کا منصفانہ استعمال یقینی بنایا جاسکے اور ترقیاتی کام معیار ی ثابت ہوں۔اس موقعہ پرطلاب نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا ۔وزیر نے طلاب میں ٹرافیاں اور مومنٹوز تقسیم کئے ۔