باب العلوم ایجوکیشن سوسائٹی پو نچھ کا یوم تاسیس

 
پونچھ//پونچھ کے معروف تعلیمی ادارہ باب العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ادارے کے یوم تاسیس پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر ذاکر حسین شیرازی نے کی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ادارے کے طلبا نے اردو اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ کیا جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔ بعد از آں حب الوطنی پر لکھا گیا سر محمد اقبالؒ کا کلام ’’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘‘ گنگنا کر ادارے کے طلبہ و طالبات نے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ اس پروگرام کے دوران بچوں کی جانب سے کچھ تمدنی اور اصلاحی پروگرام بھی پیش کئے گئے جن میں بچوں نے دین اسلام اور اس کی افادیت کو بیان کیا۔ دوران تقریب امام جمعہ و جماعت علی جامع مسجد مو لانا آل محمد نیخطاب کرتے ہوئے جہا ںبچوں کی حوصلہ افزائی کی وہی انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس ادارہ کی طرف متوجہ ہو کر اس کو ترقیوں کی بلندیوں پر لے جانے کے اقدام کرے۔انہوں نے لوگوں سے بچوں کو اس ادارے میں داخل کرنے کی اپیل کی تاکہ ان کے بچے دین و دنیا دونوں تعلیمات سے سرفراز ہو سکیں۔اس موقعہ پر انجمن جعفریہ پونچھ کے سرپرستان الحاج سید محمد رضا رضوی،الحاج راحت حسین نحوی، الحاج غلام حسین جعفری، الحاج انتظار حسین صوفی،الحاج ارشاد حسین صوفی،الحاج جعفر حسین نحوی،الحاج انور حسین میر،سید محمد صالح رضوی،نائب صدر شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں الحاج بشیر حسین میر،الحاج  نذر حسین نحوی،شبیر حسین ڈار،الحاج بشارت حسین نحوی، الحاج عارف حسین میر،الحاج ذوالفقار علی میر، صدر انجمن جعفریہ پونچھ مقبول حسین قلی، شیعہ فیڈریشن ضلع صدروسابقہ صدر انجمن جعفریہ پونچھ ذکی حید ر، سابق صدرانجمن جعفریہ پونچھ کفایت حسین،سابق صدر تنظیم المومنین منڈی نجم الحسن جعفری،جاوید علی قلی،ڈاکٹر علمدار عدم سابق صدر انجمن کاظمیہ مونڈے بانڈی، جاوید علی قلی،رضوان حسین بٹ،اعجاز حسین میر،مجاہد حسین میر، ارشاد حسین ڈار،سید نصرت حسین شاہ،سید ناطق حسین،سید سلیم حسین شاہ، مقصود علی قلی،طاہر عباس وانی، محمد جعفر بٹ کے علاوہ ادارہ میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی۔اختتام پر تمام کلاسوں کے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس دوران ادارے کی اساتذہ نعیمہ اختر،سیرت فاطمہ،ندا فاطمہ، سیمہ صغرا، روبینہ وانی نے وقفہ وقفہ سے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔آخرپر ادارے کے چیئرمین ذکی حیدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔