بابا ہر دیو سنگھ جی کے یوم پیدائش پر رام بن میں تقریب

رام بن //ضلع بھی میں بابا ہر دیو سنگھ جی کا یوم پیدائش نہایت ہی کوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔اس سلسلہ میں ضلع کے چندر کوٹ میں سنت نرنکاری مشن کی جانب سے زیر قیادت سورم چند ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر متعدد پروگرام منعقد کئے گئے ،جس میں نیو ٹائپ پرائمری ہیلتھ سنٹر ،چندر کوٹ میں صحت و صفائی وشجرکاری مہم منعقد بھی شامل ہے، جس میں مشن کے ممبروں اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقعہ پر وی ایچ پی کے صدر آشیش شرما مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے اپنے خطاب میں سنت نرنکاری مشن کے اصول اپنانے پر اسرار کیا اور مشن کے برانچ کی جانب سے صحت و صفائی اور شجر کاری مہم منعقد کرنے کی ستائش کی۔ لوگوں سے آپسی بھائی چارہ اور رواداری قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورو جی کے مطابق دونوں ماحول اور ذہن کوبھی صاف رکھنے کی ضرورت ہے ،تاکہ ملک کو پُر امُن اور خوبصورت بنایا جا سکے۔چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سیف الدین خان ،سرپنچ چندرکوٹ اشرف لون ، سودیشی فورما انڈیا کے ریاستی صدر نیرج سنگھ چب ، سرپنچ کنفرامجد علی، نائب سرپنچ کفید علی، راجیش شرما ،مجاہد علی،راجندر سنگھ ،ستیش کمار، و مشن کے دیگر ممبران نے بھی مہم میں شرکت کی۔