بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے ہوسٹل میں اجتماعی افطار پارٹی

راجوری // باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے بوئز ہوسٹل میں ایک اجتماعی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے اے پی جے عبد الکلام ،بی جی آر سی،علامہ اقبال،ڈاکٹر ذاکر حسین اور مولانا آزاد ہوسٹل کے طلباء کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی ۔اس افطار پارٹی میں باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت مہمان خصوصی تھے۔اُن کے علاوہ رجسٹرارڈاکٹر اشفاق احمد زری ،ڈاکٹر شجاع الدّین ڈائریکٹر شعبہ حیوانات ونباتات،پروفیسر جی ایم ملک ڈین آف اسٹوڈنٹ ویلفیئر،ڈاکٹر نسیم احمد ڈین اسکول آف مینجمنٹ،ڈاکٹر اسرار غوث ڈائریکٹر شعبہ صحت وسیاحت،ڈپٹی رجسٹرارافتخار ، ڈاکٹر سوشیل ورما صدر شعبہ نباتات، ڈپٹی رجسٹرار فائنانس وی ایم شرما،وشال پوری صدر شعبہ الیکڑانکس اینڈ کومنکیشن، بھوشن لال کول ایگزیکٹو انجینئر،ذاکر ملک پرائیویٹ سیکریٹری ، سُنیت گپتا ، رام سنگھ،رمیش کمار پنڈتا اسسٹنٹ لائبریرین ،منٹے شرما،جناب راکیش شرما ، اشونی کماراور اویناش شرما نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر وائس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے منتظمین کوا جتماعی افطار پارٹی کا انتظام کرنے پر مبار ک باد پیش کی ۔