بابایوگ دھردیوستھان میلہ 31 مئی کو

 ادہم پور//بابا یوگ دھردیوستھان میلے کی تیاریوں کاجائزہ لینے کیلئے ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پوررویندرکمارنے مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی ۔اس دوران بتایاگیاکہ 31مئی 2018کو چنہنی سے 20کلو میٹر کی دوری پربابایوگ دھردیوستھان پرمیلہ منعقدکیاجارہاہے جس میں تمام ترسہولیات میسررکھی جائیں۔میٹنگ کے دوران تمام تر انتظامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رویندر کمار نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس ایک روزہ میلے کے دوران سیکورٹی ، بجلی ، پانی اور ادویات وغیرہ کا فوری طور پر انتظام کریں۔ انہوں نے ضلع کے آر ٹی او کو بتایا کہ وہ مختلف مقامات پر گاڑیوںکی سہولیت میسررکھے تا کہ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سیونا کو میلہ آفیسر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جو میلے کے دوران تمام کھانے پینے والی چیزوں کی قیمتوں کواعتدال میں رکھیں گے۔ڈی سی موصوف نے افسران کو ہدایت دیں کہ وہ اس موقعہ پرسرکار کی طرف سے چلائی جانے والی کئی سکیموں کے بارے میں لوگوں کو جانکاری دیں اور میلے کے دوران مختلف سٹال لگا نے کا اہتمام کرے۔انہوں نے مقامی میلہ کمیٹی کو بھی یاد دلایا کہ اس میلہ کو کامیاب بنانے کے لئے انہیں آگے آنے کی ضرورت ہے ۔میٹنگ میں ایس ڈی ایم چنہنی دویندر شرما،چیف پلانگ آفیسر اشوک کھجوریہ، چیف میڈیکل آفیسر کے سی ڈوگرہ،سی اے او سنیل کماراور انتظامیہ کے کئی دوسرے افسران نے شرکت کی۔