باباکنال میں پانی نہ ہونے سے کسان پریشان

کنگن/  کشنمبلکنگن سے ژونٹھ والی وار تک بہنے والی بابا کنال میں پانی نہ ہونے کے نتیجے میں زمینداروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ ارہامہ ،یا رمقام ،اندرون ، چھترگل ، بابا ریشی، منی گام ،ہاری پورہ میں پانی دستیاب نہ ہونے کے نتیجے میں زمینداروں کو پنیری لگانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر بابا کنال میں پانی بحال نہیں کیاگیاتو وہ پنیری نہیں لگا سکتے ہیں ۔ادھر مامر ،ٹھیون کے لوگوں نے بتایا کہ سرفرائو سے بہنے والی حیدر کنال میں گذشتہ دو برس سے صفائی نہیں کی گئی ہے جس کے نتیجے میں مامر ،ٹھیون ،میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث زمیندار پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر انہیں وقت پر پانی بحال نہیں کی گئی تو وہ پنیری نہیں لگا سکتے ہیں ۔