بائیڈن کی یوروپی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

واشنگٹن// امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے خلاف روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر ایک میٹنگ کی اور ناٹو کے مشرقی حصے میں سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ ورچوول میٹنگ میں یوروپی کمیشن، یورپی کونسل، ناٹو، فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے اس مٹنگ میں شرکت کی۔ وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روسی حملے کو روکنے کے لیے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں روس پر سخت سے سخت اقتصادی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ناٹو کے مشرق کی جانب سیکورٹی کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے ۔وائٹ ہاؤس نے کہا‘‘رہنماؤں نے موجودہ کشیدگی کے سفارتی حل کے لیے اپنی مشترکہ خواہش پر زور دیا اور روس کے ساتھ متعدد فارمیٹس میں حالیہ مصروفیات کا جائزہ لیا’’۔