واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن رخصت پذیر امریکی صدر ڈونلڈ کی خارجہ پالیسیوں سے غیر متفق ہیں تاہم انہوں نے مغربی ایشیاء سے متعلق امن معاہدہ ابراہیمی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔’ایکسیوز نیوز‘ ویب سائٹ نے پیر کو مسٹر بائیڈن کے مشیروں کے حوالہ سے بتایا ہے کہ نومنتخب صدر مسٹر ٹرمپ کی صرف ایک پالیسی پر راضی ہوئے ہیں اور اس کو مزید جاری رکھنے پر غور کر رہے ہیں۔ معاہدہ ابراہیمی میں مشترکہ طور پر متحدہ عرب امارات ، اسرائیل اور بحرین کے درمیان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق معاہدوں کا ذکر ہے۔ ’ایکسیوز‘ کے مطابق ، حالات کو معمول پر لانے والے معاہدوں کو فروغ دینا اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور خلیج فارس کے دیگر رہنماوں کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار کرنے کے لئے بائیڈن کی کوششوں میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
بائیڈن کا ٹرمپ کے مغربی ایشیاء امن منصوبے کوجاری رکھنے کا عندیہ
