بائرن ایف سی یوتھ کپ کے دو سیمی فائنل

سرینگر//سرینگر میں کھیلے جارہے انٹر سکول فٹ بال ٹورنامنٹ بائرن ایف سی یوتھ کپ کے تیسرے روزدو سیمی فائنل میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ انٹر نیشنل اسکول اور برن ہال کے درمیان کھیلاگیا۔برن ہال اسکول نے یہ میچ جیت کر فائنل میں اپنے لئے جگہ بنالی۔دوسراسیمی فائنل ڈی پی ایس بڈگام اور سینکٹورم اسکول سوپور کے درمیان کھیلاگیا۔یہ میچ سینکٹورم اسکول سوپور نے اپنے نام کرلیا۔ اب فائنل میچ کیلئے اسٹیج تیار ہے جو ڈی پی ایس اسکول سرینگر کے سر ایک اور سہرا ہوگا کیونکہ اس اسکول نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے اپنے انڈور اسٹیڈیم کووقف رکھا۔یہ پہلی بار ہے جب ریاست میں اس طرح کا کوئی ٹورنامنٹ انڈوراسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔یہ ٹورنامنٹ دہلی پبلک اسکول اور رئیل کشمیر فٹبال کلب کے اشتراک سے منعقد کیاگیا ہے۔