اے ڈی جی پی سیکورٹی گورنر سے ملاقی

سرینگر// اے ڈی جی پی ہوم گارڈس اور سیکورٹی منیر احمد خان نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں چند اہم معاملات پر غور و خوض کیا۔ انہوں نے گورنر کے ساتھ وزیر اعظم کے دورہ کشمیر اور آنے والے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے خان پر زور دیا کہ وہ تمام اہم تنصیبات پر موثر سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا کریں۔