اے پی ایس کالو چک کی جانب سے سمر کیمپ اختتام پذیر

جموں //اے پی ایس کالو چک کی جانب سے ہفتہ کے روزمنعقدہ گرمائی کیمپ کے اختتام کرنے کےلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔پروگرام کے دوران گرمائی کیمپ کے دوران تما م سرگرمیوں کو پیش کیا گیاجس میں کیمپ کے دوران منعقد کی گئی تمام کارائیاںشامل تھیں۔اس موقعہ پر ایک ڈرامہ “The Tempest” پیش کیا گیا ،جس کو طلاب نے بہت پسند کیا۔کلا کاروں نے سامعین کو کافی محظوظ کیا اور انکے دلوں پر ایک امٹ چھاپ ڈالی۔پروگرام کے دوران نونہا ل بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے ڈراموں کو لوگوں نے کافی پسند کیا ۔سکول کے آرچیسٹرا نے لوگوں کو بہت ہی خوش کیا،جو بے شک شرکا کےلئے ایک دعوت تھی،اس موقعہ پر اے پی ایس کالو چک کے چیر مین بریگیڈیر آر کے پرستی مہمان خصوصی تھے۔سکول کی پرنسپل ہیم لتا وشن نے اعادہ کیا کہ دماغ ایک برتن نہیں ہے جسے پر کیا جائے بلکہ ایک آگ ہے جو روشنی دےتی ہے۔