اے ٹی ایم فراڈ ،معاملہ 24گھنٹوں میں حل

مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس نے مینڈھر میں اے ٹی ایم فراڈ معاملے کو 24گھنٹوں میں حل کر تے ہوئے ملزم کر گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون کی جانب سے تھانہ مینڈھر میں ایک درخواست موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ اس کا جے کے بینک کا اے ٹی ایم کارڈ ایک نامعلوم شخص نے بدل دیا ہے اور اس اے ٹی ایم کارڈ سے 40000 روپے نکال لئے ہیں۔ کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ڈی پی او مینڈھرنے ایس ڈی پی او کی قیاد ت میں کارروائی شروع کی ۔پولیس کی جانب سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے کارروائی کرتے ہوئے چور کر گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔چور کی شناخت جاوید احمد ولد مشتاق احمد عمر 23 سال سکنہ کسبلاڑی مینڈھر کے طور پر ہوئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
 
 
 

راجوری میںمویشی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

راجوری//راجوری میں پولیس ٹیم نے مویشیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک مال بردار گاڑی سے چھ جانوروں کو بچا لیا۔پولیس نے بتایا کہ انچارج پولیس پوسٹ چٹیاڑ چنگس ساحل چودھری کی سربراہی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ونود شرما کی نگرانی میں ایک ٹیم نے بدھ کی صبح معمول کی گشت پر تھی جب ٹیم نے ایک گڈز کیریئر منی زیر رجسٹریشن نمبر JK11D 2731- کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ گاڑی کے ذریعہ سمگل کئے جارہے مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا ۔پولیس نے مویشیوں کو باز یاب کروا کر اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔