اے سی بی کی کارروائی

بارہمولہ // اینٹی کرپشن بیورو نے پٹن میں ایک پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن بیورو کے  نے بتایا کہ ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ پٹواری حلقہ گوم احمد پورہ تحصیل پٹن عبدالمجید بٹ کام نپٹانے کیلئے 20 ہزار روپیہ کی رشو ت طلب کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد اینٹی کرپشن بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 9/2022 زیر دفعہ 7پی سی ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔بیان کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران راشی پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔اُن کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں پٹواری سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی ۔