اے بی وی پی وفد جموںیونیورسٹی ٹیچرس ایسو سی ایشن صدر سے ملاقی پروفیسرکی پراسرار خودکشی معاملہ پر ہڑتال ختم کرکے تدریسی عمل دوبارہ شروع کرنے کی اپیل

جموں// اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) جموں یونیورسٹی کے وفد نے جموں یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر پنکج سریواستو سے تدریسی برادری کی جاری قلم بند ہڑتال کے سلسلے میں ملاقات کی۔اے بی وی پی نے تمام تدریسی برادری سے کلاس کا کام دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اثر طلباء کے کیریئر پر پڑے گا۔ اس کے علاوہ یہ طلبہ کے لیے ان کی کلاسوں اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی پریشانی کا باعث بن رہا ہے کیونکہ جموں یونیورسٹی کا اکیڈمک کیلنڈر پہلے ہی تاخیر کا شکار ہو چکا ہے اور وقت کی کمی ہے۔ طلباء اور ہم واقعی اس پر مایوس ہیں۔اے بی وی پی جموں یونیورسٹی یونٹ کے صدر انوپ سنگھ نے کہا کہ ہم تمام تدریسی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ جب تک ایس آئی ٹی تحقیقات جاری ہے اپنا کام دوبارہ شروع کریں تاکہ یونیورسٹی کے طلباء کی تعلیم کو نقصان نہ پہنچے۔جے یو ٹی اے کے صدر نے اے بی وی پی کے وفد کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں تمام اساتذہ اپنے محکموں میں واپس آجائیں گے اور جلد ہی تمام کلاسیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی ۔